کیا انبیاء علیھم السلام اپنی قبروں میں زندہ ہیں؟

سوال: کیا انبیاء علیھم السلام اپنی قبروں میں زندہ  ہیں؟ ؟

جواب:

حیات النبی

عن أبی الدرداء قال قال رسول اللہ -صلی اللہ علیہ وسلم:۔ ۔ ۔ إن اللہ حرم علی الأرض أن تأکل أجساد الأنبیاء . فنبی اللہ حی یرزق.

ترجمہ: حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بیشک اللہ تعالی نے زمین پر حرام کردیا کہ وہ انبیاء کرام علیھم السلام کے اجسام کو متغیر کردے تو اللہ کے نبی حیات ہیں ،رزق پاتے ہیں۔(سنن ابن ماجہ، باب ذکر وفاتہ ودفنہ ،صلی اللہ علیہ وسلم)

لہذا اللہ کے نبی زندہ رہتے ہیں اور رزق پاتے ہیں ، یہ حدیث پاک کلمات کے مختصر سے فرق کے ساتھ سنن ابو داؤد شریف
،سنن نسائی
،مستدرک علی الصحیحین
، مسند امام احمد
،مصنف ابن ابی شیبہ،
سنن کبری للنسائی
،معجم کبیر طبرانی
،معجم اوسط طبرانی
،بیہقی شب الایمان،
صحیح ابن حبان،
صحیح ابن خزیمۃ
،سنن صغری للبیھقی
،جامع الأحادیث
،الجامع الکبیر للسیوطی،
سنن دارمی،
کنز العمال
، جامع الأحادیث
اور الجامع الکبیر للسیوطی میں موجودہے

سنن ابو داؤد شریف میں مذکورہ حدیث پاک کے الفاظ یہ ہیں :

عن اوس بن اوس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان من افضل ایامکم یوم الجمعۃ فیہ خلق آدم، و فیہ النفخۃ و فیہ الصعقۃ، فاکثروا علی من الصلاۃ فیہ ، فان صلاتکم معروضۃ علی قالوا: یا رسول اللہ و کیف تعرض صلا تنا علیک و قد ارمت؟ فقال : ان اللہ عز و جل حرم علی الارض اجساد الانبیاء ۔

ترجمہ: سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے دنوں میں زیادہ فضیلت والا دن جمعہ ہے اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اسی دن وصال فرمائے اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن لوگوں پر بے ہوشی طاری ہوگی۔

لہٰذا تم اس دن مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درود میری بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے،راوی کہتے ہیں صحابہ کرام علیھم الرضوان نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم !آپ کی بارگاہ میں ہمارا درود کس طرح پیش کیا جائے گا جبکہ وصال فرماکر آپ پر ایک عرصہ بیت گیاہوگا؟ تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین پر حرام کردیاہے کہ انبیاء کرام کے اجسام کو متغیرکرے۔ (سنن ابو داؤد شریف ج 1 کتاب الصلوٰۃ فضل یوم الجمعۃ ولیلۃ الجمعۃ)

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s